الطَّالِبُ فِي الْفَصْلِ — طالب علم کمرے میں ہے۔
الطَّالِبُ: مبتدا معرفہ مرفوع؛ فِي الْفَصْلِ: خبر کے محل میں جار و مجرور۔
فِي الْفَصْلِ طَالِبٌ — کمرے میں ایک طالب علم ہے۔
فِي الْفَصْلِ: خبر مقدم؛ طَالِبٌ: مبتدا مؤخر نکرہ مرفوع۔
دوسرے جملے میں خبر مقدم ہونا اور مبتدا کا نکرہ ہونا دونوں ایک دوسرے کو سمجھاتے ہیں۔