نَحْوُ: «اللَّهُ إِلَهُنَا».
ترجمہ: اللہ ہمارے معبود ہیں۔
اللَّهُ: اس قراءت میں مبتدا مرفوع، علامتِ رفع ضمہ، علم ہونے کی وجہ سے معرفہ۔
إِلَهُ: خبر مرفوع، علامتِ رفع ضمہ؛ مضاف، اور ضمیر کی طرف اضافت کی وجہ سے معرفہ۔
نَا: ضمیر متصل مبنی، فی محل جر مضاف الیہ۔
دونوں اسم معرفہ ہیں، لیکن اس جملے میں «اللَّهُ» کے متعلق «إِلَهُنَا» کی خبر دی گئی ہے۔