زَيْدٌ قَائِمٌ — زید کھڑا ہے۔ «زَيْدٌ» مبتدا اور «قَائِمٌ» خبر ہے: یہ جملہ اسمیہ ہے۔
قَامَ زَيْدٌ — زید کھڑا ہوا۔ «قَامَ» فعلِ ماضی ہے اور «زَيْدٌ» اس کا فاعل: یہ جملہ فعلیہ ہے۔
لفظ «زَيْدٌ» دونوں مثالوں میں مرفوع ہے، مگر پہلی میں مبتدا اور دوسری میں فاعل۔ یہی وجہ ہے کہ صرف آخری حرکت دیکھ کر نحوی کردار متعین نہیں کیا جا سکتا۔