حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ، ضَعَّفَ حَكِيمَ بْنَ جُبَيْرٍ وَعَبْدَ الْأَعْلَى، وَضَعَّفَ يَحْيَى بْنَ مُوسَى بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: حَدِيثُهُ رِيحٌ. وَضَعَّفَ مُوسَى بْنَ دِهْقَانَ وَعِيسَى بْنَ أَبِي عِيسَى الْمَدَنِيَّ. قَالَ: وَسَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عِيسَى يَقُولُ: قَالَ لِيَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: إِذَا قَدِمْتَ عَلَى جَرِيرٍ فَاكْتُبْ عِلْمَهُ كُلَّهُ إِلَّا حَدِيثَ ثَلَاثَةٍ، لَا تَكْتُبْ حَدِيثَ عُبَيْدَةَ بْنِ مُعَتِّبٍ، وَالسَّرِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، وَمُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ.
ترجمہ: بشر بن حکم نقل کرتے ہیں کہ یحییٰ قطان نے حکیم بن جبیر، عبد الاعلیٰ، موسیٰ بن دینار، موسیٰ بن دہقان اور عیسیٰ بن ابی عیسیٰ مدنی کو ضعیف کہا؛ موسیٰ بن دینار کے متعلق فرمایا: اس کی حدیث ہوا ہے، یعنی بے ثبات۔ اسی روایت میں حسن بن عیسیٰ نے ابن مبارک کا مشورہ بیان کیا کہ جریر سے علم لکھو، مگر عبیدہ بن معتب، سری بن اسماعیل اور محمد بن سالم کی روایت نہ لکھو۔
«وَضَعَّفَ يَحْيَى بْنَ مُوسَى بْنِ دِينَارٍ» میں نسخۂ بشریٰ نے «بْنَ» کا زائد لفظ محفوظ کیا ہے۔ امام نوویؒ نے اس کو نقل کی غلطی قرار دیا اور واضح کیا کہ یہاں یحییٰ قطان ناقد اور موسیٰ بن دینار مجروح راوی ہیں؛ صحیح ترکیب میں «يَحْيَى» فاعل اور «مُوسَى» مفعول ہے۔ اصل نسخے کا لفظ تبدیل کیے بغیر اس اشکال کو سمجھنا ضروری ہے۔
«حَدِيثُهُ رِيحٌ» حدیث کے غیر مضبوط ہونے کی تمثیل ہے۔