«كلما كانت الشمس طالعة كان النهار موجودا»
جب کبھی سورج طلوع ہو، دن موجود ہوگا۔
اس مثال میں كلما نے حکم کو ایک متعین وقت سے بڑھا کر تمام متعلقہ تقدیرات تک پھیلا دیا۔ ہر وہ صورت جس میں مقدم کے مطابق سورج کا طلوع ہونا فرض کیا جائے، اس میں تالی کے مطابق دن کی موجودگی کا حکم بیان ہے۔
یہ متصلہ محصورہ کلیہ موجبہ ہے: متصلہ اس لیے کہ مقدم و تالی کا اتصال بیان ہے؛ موجبہ اس لیے کہ تعلق ثابت ہے؛ اور کلیہ اس لیے کہ متعلقہ تمام تقدیرات مراد ہیں۔