«إن جئتني اليوم أكرمك»
اگر تم آج میرے پاس آؤ گے تو میں تمہاری عزت کروں گا۔
یہ کتاب کی شرطیہ شخصیہ کی مثال ہے۔ یہاں مقدم «آج آنا» اور تالی «عزت کرنا» ہیں، اور شرط کے ساتھ آج کی ایک مقررہ نسبت لگائی گئی ہے۔ حکم تمام زمانوں یا تمام آنے کے مواقع کے بارے میں نہیں۔
معلوم ہوا کہ شرطیہ کا شخصیہ ہونا لازم نہیں کہ مقدم میں کوئی خاص شخص ہی مذکور ہو؛ اصل پہلو خاص تقدیر اور معین وضع ہے جس کے بارے میں شرطی نسبت قائم ہوئی ہے۔