حجّت کے تین بنیادی راستے قیاس، استقراء اور تمثیل ہیں۔ قیاس میں مقدمات کو ماننے کے بعد نتیجہ منطقی طور پر لازم آتا ہے؛ استقراء جزئیات سے کلی حکم اور تمثیل ایک جزئی سے دوسرے جزئی تک استدلال ہے۔
قیاس استثنائی یا اقترانی ہو سکتا ہے۔ اقترانی حملی میں صغریٰ، کبریٰ، حدِ اصغر، حدِ اکبر اور حدِ اوسط کی پہچان بنیادی ہے۔ اوسط کا مقام چار شکلوں کا تعین کرتا ہے۔
اگلے سبق میں شکلِ اول کی نتیجہ خیز شرائط اور درست ضربوں پر تفصیلی بحث ہوگی۔