وهو قول مؤلف من قضايا يلزم عنها قول آخر بعد تسليم تلك القضايا.
اور قیاس وہ کلام ہے جو چند قضیوں سے مرکب ہو اور ان قضیوں کو تسلیم کرنے کے بعد ان سے دوسرا قول لازم آئے۔
قول مؤلف من قضايا سے مراد مربوط مقدمات ہیں۔ يلزم عنها قول آخر بتاتا ہے کہ مقدمات کا نتیجے سے منطقی تعلق ہو، محض زمانی یا اتفاقی تعلق نہیں۔
تعریف میں بعد تسليم تلك القضايا کی قید یہ واضح کرتی ہے کہ پہلے مقدمات کو فرضاً مان کر دیکھا جاتا ہے کہ ان سے کیا لازم آتا ہے۔