النوع وهو كلي مقول على كثيرين متفقين بالحقائق في جواب «ما هو؟»
نوع ایسا کلی ہے جو حقیقت کے اعتبار سے یکساں بہت سے افراد پر ’’یہ کیا ہے؟‘‘ کے جواب میں بولا جائے۔
جنس کی تعریف میں مختلفین بالحقائق تھا، جبکہ نوع میں متفقین بالحقائق آیا ہے۔ یہی دو تعریفوں کے درمیان فیصلہ کن فرق ہے۔
زید، عمرو اور خالد میں الگ الگ اشخاص ہونے کے باوجود انسانی ماہیت مشترک ہے۔ ان سب کے سوالِ ماہیت کا جواب انسان ہے؛ اس لیے انسان نوع ہے۔