وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا
اور زمین اپنے بوجھ باہر نکال دے گی۔ (الزلزلة: 2)
«أَخْرَجَتْ» کی نسبت «الأرض» کی طرف ہے، حالاں کہ خارج ہونے کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے وقوع پذیر ہوتا ہے۔ زمین وہ مکان اور محل ہے جہاں سے یہ دفائن اور بوجھ باہر آئیں گے۔
یہاں زمین کی طرف اسناد سے خروج کی نسبت اس کے محل کے ساتھ مضبوط ہوئی۔ اس مثال کو فرعون والی مثال سے الگ پہچانیے: وہاں نسبت حکم دینے والے سبب کی طرف تھی، یہاں وقوع کے مکان کی طرف ہے۔