زَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ
زید کا والد کھڑا ہوا۔
اس مثال میں «قَامَ» کا فاعل «أَبُوهُ» ہے؛ ضمیر «هُ» زید کی طرف لوٹتی ہے۔ یوں پورا فعل اور فاعل مل کر زید کی خبر بنتے ہیں، مگر قیام براہِ راست زید کی طرف منسوب نہیں۔ قیام زید کے والد کا ہے اور والد کی نسبت زید سے قائم ہوئی ہے۔
اسی واسطے سے قائم ہونے والے ربط کو اس بحث میں سببی کہتے ہیں۔ «قَامَ أَبُوهُ» پورا جملۂ فعلیہ ہے؛ اس کو «قَائِمٌ» کے مانند غیر سببی مفرد خبر بنانا اسناد کی نوعیت بدل دیتا ہے۔