أَفْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَمْ بِهِ جِنَّةٌ
کیا اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے، یا اسے جنون لاحق ہے؟ (سبأ: 8)
اس مقام پر منکرینِ بعث نے نبی کریم ﷺ کی خبر پر اعتراض کرتے ہوئے دو احتمال ذکر کیے: جان بوجھ کر جھوٹ باندھنا، یا جنون کی حالت میں کلام کرنا۔ بحث یہ ہے کہ ان کے اس انداز سے آیا صدق اور کذب کے درمیان کوئی تیسری صورت ثابت ہوتی ہے؟
اس استدلال کے جواب میں الفاظ، استفہام کے استعمال، مقصودِ کلام اور منکرین کے اعتقاد کا الگ الگ جائزہ لیا گیا ہے۔ آیت میں مذکور منکرین کی بات کو اللہ تعالیٰ کا خود مقرر کردہ نظریہ سمجھنا درست نہیں۔