شکلِ دوم میں اگر دونوں شرطیہ مقدمات ایک ہی مشترک تالی کا اثبات کرتے ہوں تو صرف اس مشترک وصف سے دونوں مقدمات کے ابتدائی حصوں میں تباین لازم نہیں آتا۔
مثال:
اگر زید طالب علم ہے تو انسان ہے۔
اگر زید استاد ہے تو انسان ہے۔
ان دونوں باتوں سے یہ نہیں نکلتا کہ طالب علم استاد نہیں ہوسکتا؛ ایک شخص دونوں حیثیتیں رکھ سکتا ہے۔ لیکن اگر ایک جانب متعلقہ وصف کا اثبات اور دوسری جانب اسی حیثیت سے نفی ثابت ہو تو سالبہ استدلال کی بنیاد پیدا ہوتی ہے۔